بزدار حکومت عوام کی مشکلات سے آگاہ، جنگی بنیادوں پر متحرک ہے: فیاض الحسن

      بزدار حکومت عوام کی مشکلات سے آگاہ، جنگی بنیادوں پر متحرک ہے: فیاض الحسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (این این آئی)صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بزدار حکومت کرونا کے خلاف جنگی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے اور ایکسپو سنٹر لاہور میں 9دن میں 1000بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال کی تکمیل اس حوالے سے بڑی کامیابی اور بزدار حکومت کا معرکہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان غریب اور ڈیلی ویجرز کی مشکلات سے باخبر ہیں۔ اس سلسلے میں تمام صوبائی حکومتوں بشمول وفاقی حکومت نے کرونا سے متاثرہ طبقوں کے لیے معاشی پیکج کا آغاز کر دیا ہے اور لوگوں کو گھر گھر بڑی مقدار میں راشن کے تھیلے اوراشیاء خورونوش پہنچائی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بزدار حکومت جزوی لاک ڈان میں عوام کو ہر قسم کی اشیاء ضروریہ اور سہولیات کی فراہمی گھر کی دہلیز پریقینی بنا رہی ہے جبکہ سردار عثمان بزدار کرونا وائرس کی روزانہ کی بنیاد پر بدلتی صورتحال کے مطابق انتظامی فیصلے کر رہے ہیں کیونکہ بزدار حکومت کی ہر ممکن کوشش ہے کہ کرونا کے پھیلا کو کم ترین سطح تک روکا جائے لیکن خدانخواستہ کرونا کے زیادہ پھیلا کی صورت میں بزدار حکومت پوری تیاری سے کرونا کا مقابلہ کرے گی۔عوام سماجی دوری اختیار کریں اور اپنے گھروں میں رہیں تا کہ کرونا کے پھیلا کو روکا جا سکے۔
فیاض الحسن

مزید :

صفحہ اول -