امدادی سامان سے بھر اایک اور جہاز چین سے اسلام آباد پہنچ گیا

  امدادی سامان سے بھر اایک اور جہاز چین سے اسلام آباد پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بیس کنٹینروں پر مشتمل امدادی سامان کی ایک اور کھیپ چین سے اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔سے بھرا ایک اور جہاز چین سے اسلام آباد پہنچ گیا۔ خصوصی پرواز پی کے 8552 میں 20 کنٹینر بھجوائے گئے۔چین سے کورونا وائرس کی ٹیسٹ کیٹس، ماسک، ، 100 تھرمل سکینر اور دوسرا ذاتی حفاظتی سامان منگوایا گیا ہے۔ ذاتی حفاظتی سامان میں تقریبا 9 لاکھ ماسک، 60 ہزار حفاظتی عینکیں اور 33 سو سے زائد حفاظتی سوٹ ہیں۔ اس کے علاوہ آنے والے سامان میں اڑھائی لاکھ دستانے، تھرما میٹر اور دوسرے حرارت پیما آلہ جات بھی شامل ہیں۔ایئر پورٹ انتظامیہ کے مطابق کلیرنس کے بعد سامان این ڈی ایم اے کے حوالے کیا جائے گا۔
امدادی سامان

مزید :

صفحہ اول -