کرونا سے نمٹنے کیلئے سیاسی اتفاقِ رائے پیدا کیا جائے،فافن

کرونا سے نمٹنے کیلئے سیاسی اتفاقِ رائے پیدا کیا جائے،فافن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)سیاسی و انتخابی معاملات کا مشاہدہ کرنے والی تنظیم فافن نے حکومت اور اپوزیشن کے مابین سیاسی اتفاق رائے کا مطالبہ کر دیا۔ فافن نے کہاکہ سیاسی تنازعات کی وجہ سے کرونا وائرس کی روک تھام سے متعلق قائم پارلیمانی کمیٹی کی کارکردگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے،کرونا سے نمٹنے کے لیے سیاسی اتفاقِ رائے پیدا کیا جائے،حکومت اور حزب ِاختلاف کی جماعتیں حالیہ وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہوکر کام کریں، سیاسی اتحاد جامع پالیسی سازی اور مشکل حالات میں قوم کو باہمّت اور پْرامید رکھنے کے لیے اہم ہے۔فافن نے کہاکہ طبّی عملہ، سرکاری ملازمین اور سول سوسائٹی کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کیے ہوئے ہیں، ان حالات میں سیاسی تنازعات لوگوں میں غیر یقینی اور خوف کی فضا کو فروغ دیں گے۔
فافن

مزید :

صفحہ اول -