لاہور ہائیکورٹ کے 4 ایڈیشنل رجسٹراراور 6 ڈپٹی رجسٹرار کی ٹرانسفر
لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد عدالت عالیہ کے 4 ایڈیشنل رجسٹرارز اور 6 ڈپٹی رجسٹرارز کی ٹرانسفر پوسٹنگ کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہادر علی خان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر عبدالناصر کو بطور ایڈیشنل رجسٹرار سروسز تعینات کیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ ترقی پانے والے ایڈیشنل رجسٹرار شیخ محمد ندیم کو ایڈیشنل رجسٹرار بجٹ اینڈ فنانس تعینات کیا گیا ہے، ترقی پانے والے ایڈیشنل رجسٹرارز سید عابد حسین بخاری کو پروٹوکول،ریاض حسین شاہد کو ایڈیشنل رجسٹرار آڈٹ اورڈپٹی رجسٹرار عارف جاوید ڈار کو سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز سیل لاہور ہائی کورٹ تعینات کیا گیا ہے جبکہ وہ لاہور ہائی کورٹ کے پی آر او سیکشن کو بھی سپروائز کریں گے، مزید برآں ڈپٹی رجسٹرارز ریاض احمد خان کو آئی ٹی اینڈ ایم او تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی رجسٹرار حماد احمد بطور سٹاف آفیسر ٹو رجسٹرار کام جاری رکھیں گے، ڈپٹی رجسٹرار اکاؤنٹ حافظ سجاد، ڈپٹی رجسٹرار سروسز انعام اللہ بیگ اور ڈپٹی رجسٹرار سسٹم اینڈ نیٹ ورک منیر احمد کی ذمہ داریاں ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے سپرد کردی گئی ہیں۔