وائرس کے باعث اس وقت لوگ اپنے گھروں تک محدود ہوگئے،ثمینہ پیرزادہ

وائرس کے باعث اس وقت لوگ اپنے گھروں تک محدود ہوگئے،ثمینہ پیرزادہ

  

لاہور(فلم رپورٹر)کورونا وائرس کے باعث اس وقت لوگ اپنے گھروں تک محدود ہوگئے ہیں، جہاں کئی لوگ گھروں سے دفاترکا کام کررہے ہیں وہیں متعدد افراد بوریت دوربھگانے کے لئے ٹیلی ویژن کا سہارا لے رہے ہیں۔ جہاں امریکہ میں بھی لاک ڈاؤن کے باعث عوام ٹیلی ویژن کی جانب مرکوز ہورہے ہیں اورچینلزکی ریٹنگ میں اضافہ ہورہا ہے وہیں پاکستان میں بھی ماضی کی کامیاب فلمیں اورڈرامے ٹی وی پر واپسی دیکھی جارہی ہے۔ایسے میں نامور سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرایک ٹوئٹ میں لکھا کہ اس مشکل کی گھڑی میں صرف شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات ہی ہیں جو لوگوں کو مثبت رہنے کا پیغام دے رہی ہیں۔

مزید :

کلچر -