عائزہ اور دانش تیمور ایک بار پھر ”مہرپوش“ میں اکٹھے

عائزہ اور دانش تیمور ایک بار پھر ”مہرپوش“ میں اکٹھے

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ عائزہ خان اور دانش تیمور ایک بار پھر ”مہرپوش“ میں اکٹھے ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ان دونوں اداکاروں نے اس سے قبل7th سکائی انٹرٹینمنٹ کی معروف پروڈیوسرز کی جوڑی عبداللہ کاودانی اور اسد قریشی کے مقبول ترین پراجیکٹس ”کہیں دیپ جلے“،”مقدر“،”دیوانگی“ اور ”منافق“ میں ایک ساتھ کام کیا تھا اور اب نجی زندگی میں بھی مقبول ترین جوڑی انہی کی نئی ڈرامہ سیریل ”مہر پوش“ میں بھی اکٹھے کام کرتے نظر آئیں گے۔

اس نئے ڈرامے کی کہانی ”رمز عشق“ جیسے میگا ہٹ سیریل کی خالق مصباح نوشین نے تحریر کی ہے ڈرامے کی کہانی لڑکی مہرو اور لڑؑکے شاہ جہاں کے گرد گھومتی دکھائی دے گی جس میں شاہ جہاں اور مہرو ایک دوسرے کے پڑوسی ہیں اور ایک دوسرے سے ملنے کے بعد انتہائی مشکلات کا سامنا کرتے ہیں ڈرامے کی ہدایات مظہر معین نے دی ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں ثانیہ سعید،علی عباس،ریحان شیخ،عفت عمر،عصمت زیدی اور زینب شبیر شامل ہیں۔یاد رہے کہ اس وقت ”پانچ چارٹ“ بسٹنگ شوزکے آن ائیر ہونے کے ساتھ ساتھ 7th سکائی انٹرٹینمنٹ نے پاکستان میں انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن کا چہرہ بدل کر کامیابی کی ایک داستان رقم کردی ہے 7th سکائی انٹرٹینمنٹ گزشتہ دہائی سے معیاری مواد پر مشتمل تفریحی مواد پیش کرکے شائقین کی بھرپور توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہاہے امید ہے کہ یہ ڈرامہ بھی عوام کی پسندیدگی حاصل کرکے اس فہرست میں اضافے کا باعث بنے گا۔

مزید :

کلچر -