کرونا ٹائیگر فورس سیاسی نہیں فلاحی کاموں کیلئے بنائی، فیصل جاوید

کرونا ٹائیگر فورس سیاسی نہیں فلاحی کاموں کیلئے بنائی، فیصل جاوید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کرونا ٹائیگر فورس سے متعلق اپوزیشن کا اعتراض مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس صرف فلاحی کاموں کیلئے ہے، اس کا کوئی سیاسی پہلو نہیں۔ گزشتہ روز انٹرویو میں فیصل جاوید نے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب جوترقیاتی کام کررہے ہیں ان کی تصویر کہیں نظر نہیں آئے گی، کرونا ٹائیگر فورس میں گلی محلے کے نوجوان رجسٹرڈ ہوں گے اور جو لوکل گورنمنٹ کا حصہ رہے وہ بھی ٹائیگرفورس کا حصہ بن سکتے ہیں،فیصل جاوید نے بتایا کہ ٹائیگر فورس میں ابھی تک ڈیڑھ لاکھ افراد رجسٹرڈ ہوچکے ہیں، نوجوان سٹیزن پورٹل سے رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔
فیصل جاوید

مزید :

صفحہ آخر -