برطانوی ہائی کمشنر کی مشیر خزانہ سے ملاقات کرونا ریلیف اقدامات پر تبادلہ خیال

برطانوی ہائی کمشنر کی مشیر خزانہ سے ملاقات کرونا ریلیف اقدامات پر تبادلہ ...

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچئن ٹرنر نے اسلام آباد میں ملاقات کی اور کرونا وائرس کی وبا کے پیش نظر ریلیف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو برطانوی حکومت کا مکمل تعاون حاصل ہے اور ڈی ایف آئی ڈی کے ذریعے درکار معاونت کیلئے بھی تیار ہیں۔برطانوی ہائی کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ برطانیہ عالمی بحران میں پاکستا ن کے عوام کیساتھ ہے۔مشیر خزانہ نے کرونا وائرس کی وجہ سے برطانیہ میں ہونیوالے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور کی ضرورت کی اس گھڑی میں برطانیہ کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

برطانوی ہائی کمشنر

مزید :

صفحہ آخر -