2 لاکھ80 ہزار سے زائد نوجوان ٹائیگر فورس کا حصہ بن چکے، عثمان ڈار
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے اب تک 2 لاکھ 80 ہزار سے زائد نوجوان ٹائیگر فورس کا حصہ بن چکے ہیں۔انہوں نے یہ بات وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران کہی جس میں کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کی تشکیل اور رجسٹریشن سے متعلق مشاورت کی گئی۔اس دوران عثمان ڈار نے رجسٹریشن کے مرحلے اور تازہ اعداد و شمار پر وزیراعظم کو بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ 24گھنٹوں کے دوران رجسٹر نوجوانوں کی تعداد 3 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے، ملک بھر سے ساڑھے 6 ہزار خوا تین نے بھی خود کو رجسٹر کروایا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان ن نوجوانوں کی جانب سے زبردست ردعمل پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں سے اسی قسم کے جذبے کی امید تھی۔ان کا کہنا تھا نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں جو ہمیں کسی سطح پر مایوس نہیں کریں گے۔
عثمان ڈار