حاجرہ یامین کی مصروف اور رنگین زندگی کی بحالی کی دعا
لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہاجرہ یامین کا کہنا ہے کہ وہ دعا گو ہیں کہ کراچی کی مصروف اوررنگین زندگی جلد بحال ہو۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پراپنی ایک تصویرشئیرکرتے ہوئے لکھا کہ امید ہے کہ ہمیں شہرقائد کراچی کی گلیوں کی ہلچل اورمصروفیت بھری زندگی ایک بارپھردیکھنے کوملے۔انہوں نے لکھا کہ وہ دعا کرتی ہیں کہ یہ سب جلدی سے گزرجائے تاکہ ہم کراچی کی سڑکوں پردوبارہ پوزبنا کرتصویریں لے سکیں۔ 25 سالہ ہاجرہ یامین پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں، ہاجرہ فلم ’پنکی میم صاب‘ اور’مان جاؤں نا‘ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
حال ہی میں معروف ڈرامے ’عہد وفا‘ میں بھی وہ جانداراداکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مداحوں کو متاثرکرنے میں کامیاب رہیں۔