جاپان میں مقیم پاکستانی کاروباری شخصیت کا پاکستان کو 16 وینٹی لیٹرز عطیہ کرنے کا اعلان

جاپان میں مقیم پاکستانی کاروباری شخصیت کا پاکستان کو 16 وینٹی لیٹرز عطیہ ...

  

ٹوکیو (این این آئی)جاپان میں مقیم ایک پاکستانی کاروباری شخصیت نے حکومت کو 16 وینٹی لیٹر عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹوکیو میں پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جاپان میں مقیم پاکستانی کاروباری شخصیت طبی آلات کے کاروبار سے منسلک ہے۔ انہوں نے پاکستان کیلئے 16 وینٹی لیٹرز عطیہ کرنے کی پیشکش کی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستانی سفارتخانہ وزارت خارجہ اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارہ (این ڈی ایم اے) سے رابطہ میں ہے تاکہ ان وینٹی لیٹرز کو ہوائی جہاز کے ذریعے پاکستان لانے کے لئے انتظامات کئے جاسکیں۔ مزید برآں پاکستانی سفارتخانہ ماسک اور دیگر حفاظتی آلات کا بھی انتظام کر رہا ہے تاکہ کورونا کی وباء سے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات میں حکومت کی معاونت فراہم کی جا سکے۔

وینٹی لیٹرز

مزید :

صفحہ آخر -