وفاقی حکومت کا نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے ٹیچرز کو تنخواہ نہ دینے پر کارروائی کا اعلان

وفاقی حکومت کا نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے ٹیچرز کو تنخواہ نہ دینے پر ...

  

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے ٹیچرز کو تنخواہ نہ دینے پر کارروائی کا اعلان کر دیا۔ جمعرات کو وفاقی وزیر شفقت محمود نے ٹوئٹر پر کہاکہ جو سکول استاتذہ کو تنخواہ نہیں دینگے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی،تمام نجی سکولز استاتذہ کو ریگولر تنخواہیں دیں۔انہوں نے کہاکہ تمام صوبوں کو بھی تنخواہ نہ دینے پر سکولز کے خلاف کاروائی کی تجویز دی جائے گی، یہی تجویز گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو بھی دی جائے گی، تنخواہ نہ دینے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

وفاقی حکومت

مزید :

صفحہ آخر -