کبھی ٹی وی پر کام کرنے سے انکا رنہیں کیا،جاوید شیخ

کبھی ٹی وی پر کام کرنے سے انکا رنہیں کیا،جاوید شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ کبھی بھی ٹی وی پر کام کرنے سے انکا رنہیں کیا کیونکہ میری بنیادہی ٹی وی ہے جسے میں کسی صورت چھوڑ نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پی ٹی وی سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور آج جب میں پی ٹی وی کے حالات دیکھتا ہوں تو بہت افسوس ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک وہ دور تھا کہ لوگ شام کے وقت پی ٹی وی کے ڈرامے کا انتظار کرتے تھے اور شاہراہیں سنسان ہو جاتی تھیں لیکن آج ایسا کچھ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ وزارت کو توجہ دینی چاہیے کہ کراچی، لاہور،پشاور اور کوئٹہ سمیت سینٹرز میں بیٹھے پروڈیوسرز کس بات کی تنخواہیں لے رہے ہیں اور کیوں معیاری ڈرامے نہیں بن رہے۔


 

مزید :

کلچر -