کرونا وباء سے نمٹنے کیلئے ہر طرح کی تیاری کرلی، پرویز الٰہی
ساہیوال(بیورو رپورٹ) سپیکر پنجاب اسمبلی چو ہدری پر ویزا لٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب میں موجودہ حالات میں مسلم لیگ (ق) اور اتحا د یوں کیساتھ مل کر حالات کا مقابلہ کریں گے،ہم نے کہا کہ کرونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کیلئے ہر طرح کی تیاری کرلی ہے، اتحادیوں سے مشاورت جاری ہے اور مسلم لیگ(ق) پنجاب کی سیاست میں اپنا ایک اہم کردار و مقام رکھتی ہے۔یہ بات علماء مشائخ ونگ پنجاب کے صدر میاں اللہ یار گڈگور سے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔انکا مزید کہنا تھا مسائل سے پوری طرح واقف ہیں امید ہے مسلم لیگ (ق) اپنی پور ی قوت کیساتھ ملکر ہر چیلنج کا آسانی سے مقابلہ کریں گے۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے گورنر سند ھ کو عوام کی ریلیف کیلئے اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی اور اس مشکل وقت میں حالات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے پر زور دیا اور کہاکہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے مل جل کر مسلم لیگ کا ہر کارکن ساتھ ہوگا ہم حالات پر مکمل نگاہ رکھے ہوئے ہیں، ڈویژن اور ضلعی سطح پر پارٹی کارکنان و رہنما مانیٹرنگ کر رہے ہیں،ان کو متحرک کر دیا گیا ہے اور ہدایت جاری کی ہے کہ کرونا وائرس کے باعث ضلعی انتظا میہ کے شانہ بشانہ کام کریں تاکہ کرونا وائرس کو شکست دی جا سکے۔
پرویز الٰہی