لاک ڈاون سے ماحولیاتی تبدیلی میں فرق نہیں پڑا، اقوام متحدہ

  لاک ڈاون سے ماحولیاتی تبدیلی میں فرق نہیں پڑا، اقوام متحدہ

  

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کی ایجنسی نے واضح کیا ہے کہ کورونا لاک ڈاون کے باعث ماحولیاتی تبدیلی پر کوئی خاص فرق نہیں پڑا۔ فیکٹریاں، جہاز بند ہیں، گاڑیاں بھی کم چل رہی ہیں مگر اس کا اثر عارضی نوعیت کا ہے جس سے ماحولیاتی آلودگی پر کوئی خاص اثر نہیں پڑ رہا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی عالمی موسمیاتی تنظیم کے عہدیدار لارس پیٹر نے کہا کہ آلودگی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ گیسوں کے اخراج میں کمی عارضی طور پر ہوئی ہے، اس کا ماحول پر کوئی خاص اثر نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میڈیا پر بڑی قیاس آرائیاں کی جاری ہیں کہ لاک ڈاون سے ماحول پر بڑا فرق پڑ جائے گا، ایسا نہیں ہے کیوں کہ کچھ عرصے میں لاک ڈاون ختم اور سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔

اقوام متحدہ

مزید :

صفحہ آخر -