کورونا وائرس سے کوئی ایٹم بم یا میزائل نہیں بچا سکتا، شجاعت حسین

کورونا وائرس سے کوئی ایٹم بم یا میزائل نہیں بچا سکتا، شجاعت حسین

  

لاہور(خصوصی رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ یہ بات نہایت افسوسناک ہے کہ بعض حکومتی حلقوں نے رائے ونڈ کا تبلیغی اجتماع رکوانے کی کوشش کی۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ تبلیغی جماعت پر تنقید کرنے والے کہتے ہیں کہ کورونا وائرس تبلیغی جماعت والوں کی وجہ سے پھیلا ہے لیکن وہ شاید یہ بھول گئے ہیں کہ امریکہ اور افریقہ کے جنگلات میں بھی یہ وائرس پھیلا ہے، کیا اس کی ذمہ دار بھی تبلیغی جماعت ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ اس قسم کی الزام تراشی کرنے والے یاد رکھیں کہ ایٹم بم یا کوئی میزائل بھی ان کو کورونا وائرس سے نہیں بچا سکتا۔

شجاعت حسین

مزید :

صفحہ آخر -