فرانس میں پاکستانی سفارتخانے کا مشکلات کا شکار ہم وطنوں کیلئے امدادی مہم کا آغاز

  فرانس میں پاکستانی سفارتخانے کا مشکلات کا شکار ہم وطنوں کیلئے امدادی مہم ...

  

پیرس (آئی این پی) کورونا وائرس کی روک تھام کے باعث فرانس میں لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے مشکلات کا شکار پاکستانیوں کیلئے پاکستانی سفارخانے نے امدادی مہم کا آغاز کردیا ہے۔فرانس میں پاکستان کے سفیر معین الحق کے مطابق سفارت خانے نے اْن پاکستانیوں کی امداد کیلئے راشن تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز کردیا ہے جنہیں فرانس میں لاک ڈاؤن کے باعث باہر جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔پاکستانی سفیر کے مطابق پاکستانی سفارت خانہ کمیونٹی ایسوسی ایشنز اور مقامی مخیر تنظیموں کے ساتھ مل کر ضرورت مند لوگوں میں اشیاء خورد و نوش تقسیم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کے وہ اراکین جنہیں اشیائے خورد و نوش کی ضرورت ہو وہ اِن نمبروں 014562232 اور 0637281541 پر رابطہ کر سکتے ہیں سفارت خانہ کی ویب سائٹ parepparis@mofa.gov.pk یا consular@pakembparis.com سے رجوع کرسکتے ہیں۔پاکستانی سفیر معین الحق نے پاکستانی کمپنیوں، تنظیموں اور سماجی کارکنوں کا شکریہ ادا کیا جو اس کار خیر میں سفارت خانے کا بڑھ چڑھ کرساتھ دے رہے ہیں۔

فرانس

مزید :

صفحہ آخر -