فیصل آباد، پولیس کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی ہدایت

  فیصل آباد، پولیس کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(کرائم رپورٹر)شہریوں کی طرف سے لاک ڈاؤن کے دوران مسلسل خلاف ورزیاں روکنے کیلئے اعلیٰ پولیس افسران نے سخت کارروائی کی ہدایت کر دی ہے اور ہر تھانہ کو کم از کم 4سو موٹر سائیکل بند کرنے کا ٹارگٹ دے دیا، جس پر پولیس نے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف ایکشن شروع کردیا، کچھ مقامات پر ڈبل سواروں کو بھی حراست میں لے لیا گیا جس کے بعد پولیس کے بعض جونیئر ملازمین نے اعلیٰ افسران کی اس کارروائی کے مثبت اثرات کو حسب سابق بدنام کرنا بھی شروع کر دیااور بعض زیر حراست موٹر سائیکل سواروں سے پانچ پانچ سو سے ایک ایک ہزار روپے تک وصول کر کے چھوڑ بھی دیاگیا۔

سخت کارروائی

مزید :

صفحہ آخر -