لاک ڈاؤن، دیہاڑی دار مزدور طبقہ فاقوں میں مبتلا، بچوں کی بھوک سے چیخ و پکار

  لاک ڈاؤن، دیہاڑی دار مزدور طبقہ فاقوں میں مبتلا، بچوں کی بھوک سے چیخ و پکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیے گئے لاک ڈاون کے باعث جہاں دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد متاثر ہیں وہیں دیہاڑی دار طبقے کے لیے دو وقت کی روٹی کا بندوبست کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ملک بھر میں محنت کشوں کے بچے سوکھی روٹی پانی میں ڈبو کر کھانے پر مجبور ہیں اور دیہاڑی کی تلاش میں نکلنے والے پولیس کو دیکھ کر بھاگنے پر مجبور ہیں۔گھر میں دال دلیہ تک ختم ہوگیا جس کے باعث مزدور طبقے کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے، سڑکوں کے کنارے ضرورت مندوں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔مختلف شہروں میں کھانے پینے کی چیزیں بھی مہنگی ہوگئی ہیں، چینی اور آٹے کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا اور چینی نایاب ہو گیا۔ آٹے کی قلت کا مسئلہ شدت اختیار کرگیاہے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی آٹا غائب جبکہ سرکاری سیلز پوائنٹس پر خریداروں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ دوسری جانب عوام کا درددل رکھنے والی منتخب حکومت ایک ماہ سے شہریوں کو مالی سپورٹ اور راشن فراہم کرنے کے دلاسے دے رہی ہے جس پر تاحال عملدرآمد کے آثار دکھائی نہیں دیتے۔ آئے روز رجسٹریشن کیلئے نیا فارم اور ایس ایم ایس تو آرہاہے لیکن فاقوں پر مجبور عوام میں کسی کو ابھی تک کچھ نہیں ملا۔ کچھ دلبراشتہ افراد نے کہا ہے کہ شائد حکومت ہمارے کرونا سے نہیں بھوک سے مرنے کا انتظار کررہی ہے۔
فاقے

مزید :

صفحہ آخر -