غیر یقینی صورت حال،حج کوٹہ کی سیلز پرچیز کیلئے سرگرم مافیا منظر سے غائب

    غیر یقینی صورت حال،حج کوٹہ کی سیلز پرچیز کیلئے سرگرم مافیا منظر سے غائب

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)حج 2020ء غیر یقینی صورت حال،حج کوٹہ کے حصول کیلئے لائن میں لگے بھی مایوس ہونے لگے۔حج کوٹہ کی سیلز،پرچیز کیلئے سرگرم مافیا بھی منظر سے غائب،ہائیکورٹ کے حکم پر ری اسسمنٹ کا عمل بھی شروع نہ ہوسکا،انرول کمپنیوں کی ری اسسمنٹ جا ن بوجھ کر تاخیر کرنیوالے بھی پریشان،سعودی عرب کی طرف سے مزید کوٹہ نہ ملنے کی خبروں نے بڑے پیمانے پر لین دین کرنیوالوں کو اداس کردیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر انرول کمپنیوں کی ری اسسمنٹ کیلئے چارٹرڈفرم کی نامزدگی کے لیے درخواستیں موصول کی گئی۔موصول ہونے والی 6کمپنیوں میں سے ایک ابھی تک فائنل نہیں کی جاسکی،کوٹہ کیلئے لائن میں لگی ہوئی کمپنیاں مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں،سعودی حکومت کی طرف سے حج2020ء کی تیاریاں روکے جانے کی ہدایت کے بعد حج کوٹہ کے حصول کی دوڑکمزور پڑتی نظر آرہی ہے۔بروکر علیحدہ پریشان ہیں،وزارت مذہبی امور کو ٹہ ملنے کی صورت میں میرٹ پر سارا عمل مکمل کرنے کے موقف پر قائم ہے۔

حج کوئٹہ

مزید :

صفحہ آخر -