مسجد الحرام میں صحن مطاف کو محدود کھولا گیا، ادارہ امور حرمین

Apr 03, 2020


لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)سعودی عرب کے ادارہ امور حرمین کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام میں صحن مطاف عمومی طور پر نہیں کھولا گیا، انتہائی محدود تعداد میں لوگوں کو جانے کی اجازت دی جاتی ہے۔حرمین شریفین کے ادارے کی جانب سے اس امر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گذشتہ ماہ رجب کی دس تاریخ سے کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے تحت عمرہ عارضی طور پر موقوف کردیا گیا تھا۔ عارضی طور پر عمرہ روکنے کے بعد حرم مکی الشریف کو عشا کی نماز کے ایک گھنٹے بعد بند کردیا جاتا ہے جو فجر سے ایک گھنٹہ قبل کھولی جاتی ہے۔ ادارہ امور حرمین نے کہا ہے کہ عمرہ کو عارضی طور پر روکنے کے بعد سے مسجد الحرام میں پانچوں وقت کی نماز ادا کی جاتی ہے تاہم طواف کیلئے صحن مطاف میں انتہائی محدود تعداد میں لوگوں کو جانے کی اجازت دی جاتی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ حرم شریف اور صحن مطاف کو مسلسل جراثیم کش ادویات سے صاف کیا جاتا ہے یہ عمل دن میں پانچ بار کیا جاتا ہے۔
مطاف

مزیدخبریں