فوج اور عوام متحد ہو کر کرونا کیخلاف ڈٹ جائیں، محمد علی درانی
اسلام آباد (این این آئی)سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان سے درخواست ہے کہ کورونا کے مسئلے پر بیان بازی کے بجائے وہ صرف چندہ اکٹھا کریں،جس کا انہیں وسیع تجربہ ہے۔ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے کہا کہ یہ وقت ہار جیت یا ماضی کے حکمرانوں کو نیچا دکھانے کا نہیں، یہ ایک قوم بننے کا وقت ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری توجہ، ترجیح اور تمام توانائیوں کا مرکز 22 کروڑ پاکستانیوں کی جان کا تحفظ ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ واحد راستہ ہے کہ فوج، انتظامیہ اور عوام متحد ہو کر کرونا وائرس کیخلاف ڈٹ جائیں، پھر اسی اتحاد کی ضرورت ہے جیسے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہو کر نکلے تھے۔محمد علی درانی نے کہا کہ تاریخِ انسانی کے اس بڑے چیلنج کے مقابلے کیلئے مسلح افواج اور عوام کو کاندھے سے کاندھا ملا کر کھڑے ہونا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ لاک ڈاؤن کا مطلب سمجھتے سمجھتے ہم نے کرونا وائرس کے نقصان کو کم سے کم رکھنے کے بہت اہم مواقع کھو دیئے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ فوج کی کمانڈ میں کرونا وائرس کیخلاف مربوط اور منظم جنگ کے لئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا قیام خوش آئند اور درست سمت میں صحیح فیصلہ ہے۔
محمد علی د