سابق امیر جماعت اسلامی ہند مولانا سراج الحسن طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

سابق امیر جماعت اسلامی ہند مولانا سراج الحسن طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

  

لاہور(خصوصی رپورٹ)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق،سیکرٹری جنرل امیرالعظیم،نائب امراء لیاقت بلوچ،پروفیسر محمد ابراہیم،راشد نسیم،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،میاں محمد اسلم،ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی،عبدالغفار عزیز،اسد اللہ بھٹو،ڈپٹی سیکرٹریز محمد اصغر،سید وقاص انجم جعفری،اظہراقبال حسن،حافظ ساجد انور،بختیار معانی سمیت جماعت اسلامی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے امیر جماعت اسلامی ہند کی وفات پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔سینیٹر سراج الحق نے اپنے تعزیتی بیان میں مولانا سراج الحسن کی غلبہ دین اور اسلام کی اشاعت و ترویج کے لیے جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا سراج الحسن نے اپنی پوری زندگی اسلام کے غلبہ کے لیے وقف کررکھی تھی۔بھارت سمیت دنیا بھر میں مولانا سراج الحسن کو انتہائی عقیدت و احترام کی نظر سے دیکھا جاتا تھا۔

انتقال

مزید :

صفحہ آخر -