امریکی سفار تی عملے کو خصوصی چارٹرڈ طیاروں سے وطن جانے کی اجازت
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پاکستان نے شہریوں کے انخلاء کے معاملے پر امریکی سفارتخانے کو خصوصی چارٹرڈ پرواز کی اجازت دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ نے اس بارے نوٹس جاری کر دیا ہے۔ امریکی چارٹرڈ طیارہ آج کراچی اور پھر اسلام آباد پہنچے گا۔ طیارے میں امریکی شہریوں سمیت 3 برطانوی سفارت کار بھی پاکستان سے روانہ ہوں گے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس سلسلے میں خصوصی امریکی طیارے کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ امریکی سفارتخانے کے عملے کو کراچی اور اسلام آباد ائرپورٹ پر مسافروں کو رخصت کرنے کیلئے ٹرمینل بلڈنگ میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔ سی اے اے کے مطابق امریکی مسافروں کو رخصت کرنے کیلئے سفارتی عملے کو ائیرپورٹ ہال میں کاؤنٹر قائم کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ خصوصی طیارے کی آمد پر جہاز کے عملے سمیت کسی کو بھی جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
وطن اجازت