ہانگ ژو شہرنئے بین الاقوامی کارگو ائیرروٹ کا آغاز کردیا

ہانگ ژو شہرنئے بین الاقوامی کارگو ائیرروٹ کا آغاز کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہانگ ژو(شِنہوا) مشرقی چین کے ہانگ ژو شہر نے چین کے مشرقی صوبہ ژیجیانگ کے دارالحکومت ہانگ ژوسے ملائیشیا کے دارالحکومت کولالمپور کے لئے ایک نئے بین الاقوامی کارگو ائیرروٹ کا آغاز کردیا ہے۔ اس نئی پرواز، جس نے منگل کے روز اڑان بھری کے ذریعے جیک ما فانڈیشن اور علی بابا فانڈیشن کی طرف سے عطیہ کئے گئے طبی سازوسامان اور آن لائن سٹورز کے پیکجز کو بھجوایا گیا ہے جو کہ زیادہ تر ضروری سپلائی مثلا گارمنٹس اور چہرے کے ماسکس پر مشتمل ہے۔یہ پرواز اس صوبہ سے کوالالمپور کے لئے پہلا کارگو ائیرروٹ ہے،یہ بات ہانگ ژو بین الاقوامی ائیرپورٹ ایوی ایشن لاجسٹک کمپنی لمٹیڈ کے جنرل منیجر تا لی شن نے بتائی۔تا نے مزید کہا کہ اس کا مقصد صوبے اور جنوب مشرقی ایشیا کے درمیان کاروباری اور تجارتی روابط میں سہولت کاری فراہم کرنا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -