سعودی عرب، سرکاری ہسپتالوں میں 80 ہزار بیڈ تیار
ریاض (اے پی پی) سعودی عرب کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ نئے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ہر طرح سے تیار ہیں اور اس حوالے سے سرکاری ہسپتالوں میں 80 ہزار سے زیادہ بیڈ علاج کے لیے موجود ہیں۔وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر عبدالعبد العالی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے صحت کے ادارے منفرد صحت خدمات پیش کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور مریضوں کو فائدہ ہوگا۔