کرونا، دنیا بھربین الاقوامی ہوائی اڈے سنسان ہو گئے

کرونا، دنیا بھربین الاقوامی ہوائی اڈے سنسان ہو گئے

  

لندن (اے پی پی) کورونا وائرس سے دنیا بھربین الاقوامی ہوائی اڈے سنسان ہو گئے ہیں جس کے بعد مختلف رن وے پر کھڑے ہوائی جہازوں کی تصاویروائرل ہوگئی ہیں۔العربیہ ٹی وی کے مطابق دنیا بھر کے ممالک نے کورونا کی وَبا ء کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اپنی زمینی اور فضائی سرحدیں بند کردی ہیں اور فضائی کمپنیوں نے اپنے طیارے گراؤنڈ کردئیے ہیں کیونکہ ان پر سفر کرنے والا کوئی مسافر ہی نہیں رہا ہے اور لوگ اپنے گھروں میں دْبک کر بیٹھ گئے ہیں یا قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ابھی تک یہ کسی کو معلوم نہیں کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے لاک ڈاؤن کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا اور لوگوں کو کب اندرون یا بیرون ملک فضائی سفر کی اجازت ملے گی۔دنیا کی بڑی فضائی کمپنیاں بین الاقوامی پروازوں کی بندش کے بعد اپنے اپنے طیاروں کو ہوائی اڈوں کے رن وے پر کھڑے کرنے پر مجبور ہوگئی ہیں۔جس کے بعدبرٹش ایئرویز،ڈیلٹا ایئرلائنز، امریکی ایئرلائنز،کوریائی فضائی کمپنی سمیت دنیا کی مختلف ایئر لائنزکے طیاروں کی اپنے اپنے رن وے پر کھڑے ہونے کی تصاویر وائرل ہوگئی ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -