سعودی عرب کی ڈیجیٹل کی دنیا میں سال 2019ء میں اہم کامیابیاں

سعودی عرب کی ڈیجیٹل کی دنیا میں سال 2019ء میں اہم کامیابیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد اور پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شہزادہ محمد بن سلمان کی براہ راست رہ نمائی اور ہدایت کے تحت قومی کمیٹی برائے ڈیجیٹل ٹرانسفارمشن نے سال 2019ء کی سعودی عرب کی اہم کامیابیوں کی رپورٹ جاری کی ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق اس رپورٹ میں سعودی عرب کی اہم کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ویڑن 2030ء کے اھداف کے حصول کی طرف اہم پیش رفت ہے جس نے مملکت میں معیشت کی ترقی کی رفتار کو مزید تیز کردیا۔ اس رپورٹ میں سرکاری ایجنسیوں کی ان قابل قدر کاوشوں پر روشنی ڈالی گئی ہے جنہوں نے اپنے تمام شعبوں میں ڈیجیٹل تبدیلی کو اپناتے ہوئے ڈیجیٹل شعبے میں ملازمت کے مواقع پیدا کرنے، مختلف شعبوں میں ڈیجیٹل تبدیلی میں تیزی لانے کے لیے کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں ڈیجیٹل اقدامات اور کامیابیوں کو متحرک کرنے میں شامل ہوئیں۔ بلکہ اگلے مرحلے شرح نمو میں اضافی کی تیاریوں، مقامی سطح پر خام مواد کی تیاری اورقومی پیداوار کو ڈیجیٹل معیشت میں تبدیل کرنے کی کوششوں میں اپنا بھرپور حصہ ڈالا۔
س رپورٹ میں تمام شعبوں میں ممتاز کارنامے اور اقدامات کا ایک مجموعہ شامل ہے خاص طور پراسمارٹ گورنمنٹ سیکٹر میں جہاں ابشر پلیٹ فارم پر 26 ملین سے زیادہ آپریشن کیے گئے۔ اس میں ایک اندازے کے مطابق سالانہ 15 ارب ریال کی بچت ہوئی۔ سول سروس کی سطح پر 30 لاکھ سے زیادہ شہریوں نے پلیٹ فارم پر فراہم کی جانے والی الیکٹرانک خدمات سے فائدہ اٹھایا۔ خدمت کے اختتامی طریقہ کار کا وقت گھٹا کر 48 گھنٹے کردیا گیا ہے جبکہ مقامی سطح پر ڈیجیٹیل شعبے نے 30 لاکھ سے زیادہ کے آرڈر کا لین دین کیا۔انصاف کے شعبے میں کاغذ کے استعمال میں 75 فیصد کمی اور الیکٹرانک نظام کے لیے 179 آپریٹنگ کورٹ سسٹم کے ذریعہ پیپر لیس عدالت کا تصور اپنایا گیا۔

مزید :

عالمی منظر -