سعودی عرب، 8ہزار مساجد میں سپرے، 40لاکھ قالینوں کی صفائی

سعودی عرب، 8ہزار مساجد میں سپرے، 40لاکھ قالینوں کی صفائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مکہ مکرمہ (اے پی پی) سعودی عرب کی وزارت برائے اسلامی امور، دعوت و رہنمائی نے ملک کے مختلف علاقوں میں 8700 سے زیادہ مساجد میں 12 ہزار کارکنان کی مدد سے جراثیم کش محلول سے سپرے کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا ہے، یہ کارروائی کورونا سے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو بچانے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدبیر کے طور پر کی گئی ہے۔الاقتصادیہ کے مطابق سعودی عرب کے تمام علاقوں میں بیشتر مساجد وزارت اسلامی امور کے زیر انتظام ہیں ان میں سے 8724 میں سپرے کا کام مکمل کرلیا گیا۔مساجد کے 40 لاکھ قالین اور 69 ہزار طہارت خانوں میں بھے سپرے کرایاگیا ہے عوام نے اس عمل پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس اقدام سے بہت زیادہ فائدہ ہوگا اور یہ حکومت کی جانب سے ایک اچھا عمل ہے۔

مزید :

عالمی منظر -