یو اے ای،مقیم غیر ملکی افراد کے لیے نئی سہولت کا اعلان

      یو اے ای،مقیم غیر ملکی افراد کے لیے نئی سہولت کا اعلان

  

ابوظہبی (اے پی پی)متحدہ عرب امارات میں مقیم غیر ملکی افراد کے لیے نئی سہولت کا اعلان کیا گیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مقیم ایسے غیر ملکی افراد جن کے ویزے کی میعاد یکم مارچ 2020ء سے ختم ہو رہی تھی ان کے ویزوں میں تین ماہ تک توسیع دے دی گئی ہے۔متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ ایسے تمام غیر ملکی رہائشی بغیر کسی اضافی فیس کے اپنے ویزے کو تین ماہ کے لیے بڑھا سکتے ہیں اور اس کو خوش آئند قرار دیا جارہا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -