اٹلی کو دوسرے ممالک سے 3 کروڑ ماسک موصول

اٹلی کو دوسرے ممالک سے 3 کروڑ ماسک موصول

  

روم۔ (اے پی پی) اٹلی کے وزیر خارجہ لوئیگی دی مائیونے کہاہے کہ کورونا وبا پھوٹنے کے بعد اٹلی کو بیرون ممالک سے کل تین کروڑ ماسک موصول ہوئے جن میں سے دو کروڑ 20 لاکھ چین سے آئے۔یہ بات انہوں نے ایوان نمائندگان سے کہی۔انہوں نے کہا کہ وبا پھوٹنے کے بعد اٹلی میں طبی سامان اور ذاتی حفاظتی اشیا کی بڑی قلت ہے۔ انہوں نے چین سمیت دیگر ممالک کے وزرا خارجہ سے ہنگامی رابطے کرکے بڑی مقدار میں امداد حاصل کی،اس کے ساتھ ساتھ پوری دنیا سے خریداری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اس وقت اٹلی نے چینی صنعتی اداروں سے 18 کروڑ ماسک کی خریداری پر دستخط کیے ہیں،جس سے اٹلی کے اندر ماہانہ 9 کروڑ ماسک کی مانگ کو پورا کیا جائے گا۔

مزید :

عالمی منظر -