یو اے ای،کرونا بارے میں عوامی آگاہی کے لیے ویب گاہ شروع

یو اے ای،کرونا بارے میں عوامی آگاہی کے لیے ویب گاہ شروع

  

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات نے کرونا وائرس کے بارے میں عوامی آگاہی کے لیے وقایہ کے نام سے ایک نئی ویب گاہ شروع کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یو اے ای کی نیشنل ایمرجنسی کرائسس اور ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) نے وقایہ(ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ڈاٹ وقایہ ڈاٹ اے ای کا آغاز کیا ہے۔اس میں کرونا وائرس کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں اور کووِڈ 19 کے بارے میں سوال وجواب کا ایک سیکشن بھی ہے۔اس میں شہریوں کو رہ نما ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ کیسے سماجی فاصلہ اختیار کرکے کرونا وائرس سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔انھیں احتیاطی تدابیراختیار کرنے کے لیے رہ نمائی فراہم کی گئی ہے۔اس ویب گاہ کے ذریعے یو اے ای میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کیے گئے اقدامات پر عمل درآمد میں مدد ملے گی۔اس سے پانچ اپریل تک ملک میں چلائی جانے والی صفائی ستھرائی کی مہم کے دوران میں کرفیو کے بارے میں آگہی دینے بھی مدد ملے گی اور اس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ اس سے بہت فائدہ ہوگا اور یہ عوام کی بھلائی کے لئے کیا گیا کام ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے اور اس کے مستقبل میں بہت اچھے اثرات مرتب ہوں گے جس سے عوام کو ہی فائدہ حاصل ہوگا۔

مزید :

عالمی منظر -