ملائیشیا میں اپریل کے وسط تک کورونا وائرس کے کیسز کی تعدادمیں اضافہ

      ملائیشیا میں اپریل کے وسط تک کورونا وائرس کے کیسز کی تعدادمیں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کولا لمپور۔ (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت نے انکشاف کیا ہے کہ ملائیشیا میں اپریل کے وسط تک کورونا وائرس کے کیسز کی تعدادمیں اضافہ ہو گا۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملائیشیا میں عالمی ادارہ صحت کے مشن کے سربراہ ینگ رو لو نے کہا ہے کہ دستیاب اعداد و شمار کی بنیاد پر اندازہ لگایا گیا ہے کہ اپریل کے وسط تک ملائیشیا میں کورونا وائرس کے کیسزکی تعداد میں اضافہ ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر شہری حکومت کی جانب سے کیے گئے حفاظتی اقدامات پر عمل نہیں کرتے تووائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔ ملائیشیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ 102 افراد انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ 45 افراد کی موت واقع ہوچکی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -