شمال مشرقی شام میں ترک گولہ بار ی سے 2افراد ہلاک، 4زخمی

  شمال مشرقی شام میں ترک گولہ بار ی سے 2افراد ہلاک، 4زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دمشق(شِنہوا)شام کے شمال مشرقی صوبہ حسکہ کے دیہی علاقے میں ایک قصبے پر ترک گولہ باری سے 2 شہری ہلاک اور 4 دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ ریاستی ٹی وی چینل نے جمعرات کو رپورٹ کیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گولہ باری میں ہسکہ کے مغربی دیہی علاقوں میں قصبہ تل تمر کے دیہی علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔اسی دوران شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے بھی ترکی کی جانب سے مہلک گولہ باری کی اطلاع دی ہے۔ترک افواج گزشتہ اکتوبر سے ہی شمال مشرقی شام میں سرگرم عمل ہیں جب ترکی اور اسکے اتحادی شامی باغیوں نے شمال مشرقی شام میں کرد زیرانتظام علاقوں پر حملوں کا سلسلہ شروع کیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -