چین میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح میں اضافہ

چین میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ (اے پی پی) چین کے قومی صحت عامہ کمیشن کے ترجمان می فینگ نے وباء کے بارے میں کہا کہ31 مارچ تک چین میں 76 ہزارسے زائد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد صحت یاب ہوئے ہیں، صحت یاب ہونے کی شرح 93.5فی صد ہے۔انہوں نے کہا کہ اب چین میں موجود کورونا وائرس سے متاثرہ تصدیق شدہ کیسز میں ایک تہائی سے زائد سنگین یا انتہائی سنگین کیسز ہیں، ان کا بھر پور علاج کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ13 مارچ تک چین میں بغیرعلامات والے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد1367 رہی،جس میں گزشتہ روز کے مقابلے میں 147کی کمی ہوئی،جب کہ اسی دن دو افراد میں وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -