غزہ کے سوا لاکھ نادار خاندانوں میں قطرکی طرف سے نقد امداد

غزہ کے سوا لاکھ نادار خاندانوں میں قطرکی طرف سے نقد امداد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


غزہ (این این آئی)خلیجی ریاست قطر کی طرف سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے ایک لاکھ 20 ہزار خاندانوں میں فی کنبہ ایک سو ڈالر کی امداد تقسیم کی گئی۔مرکزطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کے غریب اور مسحتق شہریوں کے لیے قطر کی طرف دی جانے والی نقد امداد بنکوں اور ڈاک خانے کے ذریعے جاری کی جائے گی۔فلسطین میں قطر کے سفیر محمد العمادی نے گذشتہ روز غزہ کی پٹی کا دورہ کیا اور وہاں پر اسلامی تحریک مزاحمت حماس کی قیادت سے ملاقات کی۔انہوں نے بتایا کہ اس ماہ قطر کی طرف سے غزہ کے ایک لاکھ 20 ہزار مزید خاندانوں میں نقد امداد تقسیم کی جائے گی۔
قطری سفیر کا کہنا تھا کہ دوحا کی طرف سے غزہ کی پٹی کے محصورین کی مالی مدد کا مقصد غزہ کے عوام کی بہبود اور مالی بحران میں ان کی مدد کرنا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -