کرونا وائرس کیخلاف عالمی اتحاد کی ضرورت ہے: جرمنی

کرونا وائرس کیخلاف عالمی اتحاد کی ضرورت ہے: جرمنی

  

فرینکفرٹ (اے پی پی) جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر نے کورونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کے لیے نئے عالمی اتحاد کے قیام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق جرمن صدر نے متعدد ممالک کو لکھے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ اس وبا سے سبھی متاثر ہوئے ہیں لہذا اس کا مل کر مقابلہ کیا جانا ضروری ہے اور ہم سب مل کر ہی اس کا مکمل طور پر خاتمہ کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا اس مہلک مرض نے کسی امیر یا غریب ملک کو نہیں بخشا۔یاد رہے کہ جرمنی میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 72 ہزار کے قریب پہنچ ہو چکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 775 ہے۔

مزید :

عالمی منظر -