چین میں چمگادڑوں اور پینگولین کی فروخت پھر شروع

چین میں چمگادڑوں اور پینگولین کی فروخت پھر شروع

  

بیجنگ (این این آئی)چین میں کورونا وائرس کے خاتمے کے بعد ایک بار پھر انسانی غذائی ضروریات کے لیے چمگادڑ، پینگولین اور کتوں کی فروخت شروع کردی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہیکہ چین میں گوشت مارکیٹ اسی طرح سے اپنا کام کررہی ہے جس طرح کورونا وائرس کے پھیلاو سے قبل یہاں جانوروں کے گوشت کی خریدو فروخت کا کام کیا جارہا تھا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ وائرس کے پھیلاوکے بعد چینی انتظامیہ نے مارکیٹ کو پوری طرح سے نظر میں رکھا ہوا ہے جس میں گارڈز کو تعینات کیا گیا ہے، مارکیٹ میں کسی کو جانوروں کے ذبح اور خون آلود تصاویر لینے کی اجازت نہیں ہے۔سائنس دانوں نے ایک بار پھر چین میں اس طرح کی مارکیٹوں کے کھلنے کو انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔

ور یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا وائرس چمگادڑ اور دوسرے جانوروں میں پوشیدہ ہوتا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -