پرائیویٹ سکولز چھٹیوں میں 20فیصد کم فیس لیں‘ نوٹیفکیشن جاری
ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے فیسوں کی وصولی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔ حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق پرائیویٹ سکولز دو ماہ اپریل اور مئی کی فیس 80 فیصد وصول کریں گے،طلبا وطالبات کو اس مد میں 20فیصد رعایت دی جائے گی اور فیس ماہانہ حساب سے وصول کی جائے گی، سکولوں کے تمام ملازمین کو پوری تنخواہ دی جائے گی اور کسی ٹیچر وسٹاف کو ان چھٹیوں کے دنوں میں نوکری سے فارغ نہیں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ چند(بقیہ نمبر61صفحہ6پر)