پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلبہ کیلئے تعلیم گھر پر وگرام کا آغاز
بہاولپور‘ رحیم یار خان‘ محسن وال‘ چوک میتلا (بیورو رپورٹ‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر‘ نامہ نگار) حکومت پنجاب کی ہدایت پر بہاول پور ضلع میں پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت کے طلباء وطالبات کو گھر بیٹھے تعلیم حاصل کرنے کے لئے ”تعلیم گھر پروگرام“ کا آغاز کر دیاگیاہے۔اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر بہاول پور شوذب سعید کی زیر صدارت ان کے دفتر کے کمیٹی روم میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ(بقیہ نمبر38صفحہ7پر)
ایجوکیشن اتھارٹی ظہور احمد چوہان اور ضلع بھر کے تعلیمی افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے تعلیمی ادارے بند ہیں۔اس دوران طلباء وطالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے تعلیم گھر پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے جس سے طلباء وطالبات بھرپور استفادہ کریں اور والدین اپنے بچوں کو اس پروگرام کے تحت تعلیم حاصل کرنے کے لئے ترغیب دیں اور تمام تعلیمی عمل کی نگرانی کریں۔ انہوں نے کہا کہ کیبل نیٹ ورک کی مدد سے بچوں کو ریاضی اور سائنس مضامین کی تعلیم دی جائے گی اور یہ سہولت یوٹیوب چینل ”ہمارا سکول“ سبسکرائب کر کے آن لائن بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی کہ ”تعلیم گھر پروگرام“ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے کلیدی کردار ادا کریں۔ اس سلسلہ میں کیبل آپریٹرز کا تعاون قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت تعلیمی سرگرمیاں مقررہ کیبل چینلز پر بلاتعطل جاری رکھی جائیں۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ظہور احمد چوہان نے بتایا کہ پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت کے طلبا ء وطالبات کو کیبل نیٹ ورک کے مقررہ چینلز پر سوموار سے جمعرات تک 9بجے صبح سے 2بجے دوپہر تک اور نشر مکرر کے طور پر اسی روز 5بجے شام سے رات ساڑھے نو بجے تک ریاضی اور سائنس مضامین پڑھائے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ طلباء وطالبات کو باقاعدہ ہوم ورک دیا جائے گا اور ہوم ورک مکمل کرنے والے طلبا وطالبات کو اگلی کلاس میں پرموٹ کیا جائے گا۔ سی ای او ایجوکیشن نے بتایا کہ تعلیم گھر پروگرام کو کامیاب بنانے اور تمام تعلیمی امور کی نگرانی کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمنٹری کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح ضلع کی تمام تحصیلوں کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز ایجوکیشن کو تحصیل سطح پر فوکل پرسن مقرر کیاگیا ہے تاکہ شہر اور دیہی علاقہ جات کے طلباء وطالبات اس پروگرام سے مستفید ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ شہر اور دیہی علاقہ جات کے تمام طلباء وطالبات کو اس پروگرام کے تحت تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں اور اس سلسلہ میں کیبل آپریٹرز کا خصوصی تعاون حاصل ہے۔ حکومت پنجاب کے پروگرام”تعلیم گھر پر“ کے تحت ضلع میں کیبل نیٹ ورکس کے ذریعے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کورونا وبا کی وجہ سے طلبا و طالبات کے قیمتی وقت کو ضائع ہونے سے بچانے اور انہیں گھر پر تعلیمی سرگرمیوں میں مشغول رکھنے کے لئے اس پروگرام کا آغاز کیا ہے۔یہ تفصیلات ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنرز کے ساتھ ٹیلی فونک کانفرنس میں بتائی گئیں۔ڈپٹی کمشنر نے حکومتی ہدایات پر فور ی عملدرآمد کر نے پر اسسٹنٹ کمشنرز کے اقدامات او رکیبل آپریٹرز کے تعاون کو سراہا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ طلبہ و طالبات حکومت کی اس سہولت سے مستفید ہوتے ہوئے اپنی تعلیمی سرگرمیاں گھروں میں جار ی رکھ سکیں گے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ طلباؤ طالبات اپنی جماعت کے لیکچر حکومت پنجاب کی ویب سائیٹhttps://taleemghar.punjab.gov.pk سے براہ راست بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں انتظامیہ ہر محاز پر سر گرم ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر تحصیل میاں چنوں میں کورونا وائرس کی وجہ سے سکولز میں چھٹیوں کی وجہ سے کیبل ٹی وی کے ذریعے بچوں کی کلاسس کا آغاز کر دیا کیا ہے۔ حکو مت پنجاب کا لاک ڈاؤن کے دوران تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کے اہم اقدام کو سامنے رکھتے ہوئے ڈی او لٹریسی میڈم فوزیہ حمید سی او ای حافظ محمد قاسم نے لٹریسی ڈسٹرکٹ موبلائزر سید ندیم شاہ کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع وہاڑی کے تمام لٹریسی سنٹرز کے ٹیچر کو آگاہ کر دیا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو صبح 9بجے سے1بجے تک گھروں میں مقامی کیبل نیٹ ورک کے ذریعے کلاس ایک سے آٹھ تک کے طلبہ و طالبات کو بذریعہ ریکارڈ لیکچرز تعلیمی سلسلہ شروع کر دیا ہے جس کے تحت والدین اپنے بچوں کو مقررہ اوقات میں اپنی نگرانی میں پڑھنے کے لئے پا بند کریں تا کہ بچے اپنی پڑھائی کا سلسلہ جاری رکھ سکیں اس موقع پر پی ایل سی غلام یاسین لٹریسی موبلائزر ساجد منظور رمضان شہزاد گسورہ یامین بھٹی و دیگر بھی مو جود تھے۔
تعلیم پروگرام