کرونا وائرس کے پیش نظر ملتان شہر کے بیشتر علاقوں‘ رحیم یار خان ائیر پورٹ پر جراثیم کش سپرے

  کرونا وائرس کے پیش نظر ملتان شہر کے بیشتر علاقوں‘ رحیم یار خان ائیر پورٹ ...

  

ملتان‘ رحیم یار خان (سپیشل رپورٹر‘ بیورو رپورٹ) کورونا وائرس کے پیش نظر جراثیم سے پاک ملتان پلان پر عمل جاری ہے۔گزشتہ روز دفاتر،عوامی،مقامات،(بقیہ نمبر51صفحہ6پر)

شاہراوں، مساجد اور پٹرول پمپس کی کیمیکل سے دھلائی کی گئی۔ ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اور ریسکیو 1122نے جوائنٹ آپریشن میں حصہ لیا۔دوسری طرف ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ڈس انفکشن یونٹ نے انڈور سپرے کا پلان ترتیب دے دیا ہیاورمختلف میڈیا ہاوسز کے دفاتر اور پرنٹنگ پریس ایریا کی سٹریلائزیشن کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس اسٹیشنز اور فاطمید فاونڈیشن میں بھی کیمیکل کا سپرے کیا گیا۔ریسکیو 1122 کی طرف سے باوزر کے استعمال سے مختلف مساجد کی دھلائی کا عمل بھی جاری رہا۔جامعہ مسجد فاروقیہ اور فیضان مدینہ کی جراثیم کشن پانی سے واشنگ کی گئی۔میڈیسن مارکیٹ،میٹرو اسٹیشنز،پٹرول پمپس کو دھویا گیا۔ولایت آباد، بہاولپور بائی پاس،وہاڑی چوک کی بھی کلورین ملے پانی سے دھلائی کی گئی۔ریسکیو 1122 کی تمام ایمبولنسسز کی بھی سٹریلائزیشن کی گئی۔اس کے علاوہ شجاع آباد اور جلالپور پیر والا شہر کی سڑکیں اور گلیاں بھی جراثیم سے پاک کی جارہی ہیں۔جبکہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے شیخ زید انٹرنیشنل ائر پورٹ پر جراثیم کش سپرے‘ منیجر شیخ زید انٹرنیشنل ائر پورٹ ملک عبدالوحید نے بتایا کہ کہ گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کے تعاون سے پورے ائر پورٹ‘ویٹنگ لاؤنج اور گیلری میں جراثیم کش سپرے کیا گیا تاکہ ائر پورٹ سٹاف اور مستقبل قریب میں فضائی ٹریفک شروع ہونے کی صورت میں مسافروں اور انکے عزیز و اقارب سے کرونا وائرس سے مکمل طور پر محفوظ رکھا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ تمام شہریوں کو چاہیے کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری ہونے والی تمام ہدایات پر مکمل عملدرآمد کریں تاکہ کرونا وائرس سے مکمل طور پر محفوظ رہا جا سکے۔ ریسکیو 1122کی سپیشل گاڑیوں نے ائر پورٹ پر جراثیم کش سپرے کیا اور سپرے کے دوران 1122کے عملے نے مکمل حفاظی اقدامات بھی کئے ہوئے تھے۔

سپرے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -