انڈسٹریل سٹیٹ میں قائم قرنطینہ میں مقیم 1253زائرین کو گھر بھیجنے کی تیاری

انڈسٹریل سٹیٹ میں قائم قرنطینہ میں مقیم 1253زائرین کو گھر بھیجنے کی تیاری

  

ملتان (کورٹ رپورٹر) انڈسٹریل ا سٹیٹ کے لیبر کمپلیکس میں قائم قرنطینہ میں مقیم 1253 زائرین کو گھر بھیجنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔اس سلسلہ میں ڈپٹی(بقیہ نمبر52صفحہ6پر)

کمشنر عامر خٹک کی زیر صدارت قرنطینہ میں قائم کیمپ آفس میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ز،اسسٹنٹ کمشنرز،سب رجسٹرارز، سی اووز،سی ڈی او،ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ناصر شہزاد ڈوگراور سی ای او ہیلتھ نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنرعامر خٹک نے کہا کہ زائرین کے دوبارہ کورونا ٹیسٹ لے لئے گئے جن زائرین کے رزلٹ نیگٹیو آئیں گے وہ قرنطینہ سے آج صبح دس بجے روانہ ہوں گے۔عامر خٹک نے کہا کہ زائرین کے لیے بسوں کا انتظام کر لیا گیا ہے جب کہ زائرین کے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے رابطے مکمل کر لئے گئے ہیں۔

تیاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -