دوہرے قتل کے مقدمہ ملوث ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ منظور

    دوہرے قتل کے مقدمہ ملوث ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ منظور

  

ملتان (کورٹ رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے دوہرے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔قبل ازیں (بقیہ نمبر55صفحہ6پر)

فاضل عدالت میں پولیس تھانہ سیتل ماڑی کے مطابق ملزم محمد اکرام کے خلاف شہری عمر شہزاد نے 13 اگست 2018 کو والدہ اور بہن کے دوہرے قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ ملزم نے تنازعہ کی وجہ سے اپنے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ پسٹل سے فائرنگ کی جس کی وجہ سے اسکی والدہ ارشاد مائی اور بہن شاہینہ کو گولیاں لگیں اور وہ دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگئی تھیں جس پر ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا اور پستول کی برآمدگی ہوچکی ہے ملزم سے مزید تفتیش اور برآمدگی ہونی باقی نہیں ہے اس لیے جوڈیشل ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا جائے۔

ریمانڈ منظور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -