ملتان: انفورسمنٹ ٹیم کی کارروائی‘ اراضی پر قبضہ ناکام‘ تعمیرات مسمار کردیں

  ملتان: انفورسمنٹ ٹیم کی کارروائی‘ اراضی پر قبضہ ناکام‘ تعمیرات مسمار ...

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے انفوریسمنٹ سکواڈ نے گلی کی زمین پر قبضہ کی کوشش ناکام بنادی اس ضمن میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے انفوریسمنٹ سکواڈ کواطلاع ملی تھی کی لاک ڈاؤن کی(بقیہ نمبر56صفحہ6پر)

چھٹیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے غازی آباد کے علاقے شاہ بدر روڈ پر سیدفضل محمود اور سیداسرار شاہ نامی افراد نے مبینہ طور پر گلی کیلئے وقف تقریباً8مرلہ اراضی پر قبضہ کرکے گیٹ لگا دیا ہے اور کمرے تعمیر کررہے ہیں جس پر انورسمنٹ سکواڈ نے انسپکٹر منیر احمد اور ریگولیشن برانچ کے ارشد پہلوان کی سربراہی میں کاروائی کرتے ہوئے تعمیرات کو مسمار کرتے ہوئے گیٹ قبضہ میں لے لیا جبکہ مذکورہ افراد کیخلاف فوجداری کاروائی کیلئے استغاثہ بھجوا دیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -