کالے یرقان میں مبتلا 40سالہ خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی‘ 4زیرعلاج
رحیم یار خان (بیورورپورٹ) کالے یرقان میں مبتلا 40سالہ خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی‘ 4زیرعلاج۔ تفصیل کیمطابق ظاہر پیر کی رہائشی 40 سالہ منظوراں بی بی کو کالے(بقیہ نمبر57صفحہ6پر)
یرقان میں مبتلا ہونے پر ورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے شیخ زاید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود منظوراں بی بی جانبر نہ ہوپائی اور دم توڑ گئی۔ جبکہ چار متاثرین جن میں ائیرپورٹ روڈ کی رہائشی 55سالہ شہناز بی بی‘ چک 26پی کا 60سالہ محمدمصطفی‘ چک 114پی کا 65سالہ محمدقاسم اور تاج گڑھ کا رہائشی 60سالہ الٰہی بخش کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔