ناقص منصوبہ بندی کے باعث عوام فاقہ کشی پر مجبور ہے‘ علی حیدر گیلانی

  ناقص منصوبہ بندی کے باعث عوام فاقہ کشی پر مجبور ہے‘ علی حیدر گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر)پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے رہنما ایم پی اے علی حیدر گیلانی،سابق اراکین پنجاب اسمبلی نفیس انصاری،ڈاکٹر جاوید صدیقی،رائے منصب علی خان ضلعی سیکرٹری اطلاعات چوہدری محمد یسین نے کہاہے کہ حکمرانوں کی نااہلی اور ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سیغریب عوام فاقہ کشی پر مجبور ہوگئی ہے ٹائیگر فورس حکمرانوں کے بھوکے اور لٹیرے عہدیداروں پر مشتمل ہوگی اگر حکمرانوں نے رویہ نہ بدلا تو افراتفری پھیل جائے گی بھوک کرونا وائرس سے (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

زیادہ خطرناک ہوجائے گی حکمرانوں کی نااہلی سے غریبوں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں غریب عوام بھوک کے باعث مارے مارے پھررہے ہیں سندھ حکومت کی نقل کی کوشش میں پنجاب کے حکمرانوں نے عوام جھوٹی تسلیاں دے دے کو بھوکا مار دیا ہے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی بروقت اور بہترین حکمت عملی سے سندھ کے لاکھوں لوگوں کو ریلیف ملا پنجاب میں بڑھتے وائرس پہ وسیم اکرم کی حکمت عملی ناکام ہوچکی ہے انہوں نے مذید کہا کہ 4اپریل کو قائد عوام زوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی کی تقریبات کرونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کردی گئیں ہیں بلاول بھٹو زرداری اس موقع پر کارکنوں کے نام پیغام جاری کریں گے پیپلزپارٹی کی بڑھتی مقبولیت سے خوفزدہ حکمران پارٹی کے خلاف جھوٹے اور بیبنیاد پروپیگنڈے کرتے رہتے ہیں پیپلز پارٹی کے کارکنان بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں اور کارکنان وائرس کے خلاف مہم میں عوام کے ساتھ ہر ممکن تعاون کررہے ہیں جو کرونا وائرس کے خاتمہ تک جاری رہے گا۔
علی حیدر گیلانی