مصیبت کی گھڑی میں قوم کو تنہا نہیں چھوڑا جاسکتا‘ خاور علی شاہ

  مصیبت کی گھڑی میں قوم کو تنہا نہیں چھوڑا جاسکتا‘ خاور علی شاہ

  

کبیروالا+اڈاجھلار مدینہ+ ڈا کوٹ بہادر (نامہ نگار+نمائندگان پاکستان) کورونا وبا ء کے خاتمے کے لئے اپو زیشن کو حکو مت کا دست و بازو بننا چاہیئے،حفاظتی اقداما ت اُٹھا کر کورونا کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے، مصیبت کی گھڑی میں قوم کو تنہا نہیں چھوڑا جاسکتا، حکو مت عوام کی مالی مشکلات سے آگاہ ہے،جلد امدادی رقوم کی ترسیل کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے،عوام حکو متی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنائیں،ان خیالا ت کا اظہاررکن پنجاب اسمبلی، قائد سید گروپ(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

داکٹر سید خاور علی شاہ نے گزشتہ روز مقامی راہنماء حاجی محمد ارشد سنگا سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہو ئے کیا، انہوں نے کہا کہ کورونا وباء ایک عالمی وبا ء کے طر پر سامنے آئی ہے جس نے عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکو مت لاک ڈاؤن سے پید ا ہو نے والی صورتحال سے آگاہ ہے اور مشکلات کی اس گھڑی میں دیہاڑی دار طبقے کوتنہا نہین چھوڑے گی، انہوں نے کہا کہ حالا ت کی سنگینی کا ادراک کرتے ہو ئے اپوزیشن قائدین کو حکو مت پر طنز کے تیر برسانے کی بجائے ملک کو بحرانی کیفیت سے باہر نکالنے اور ملکی عوام کی مشکلات کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرتے آگے بڑھنا چاہیئے،انہوں نے کہا کہ حکو مت کی جانب تاجرون سمیت تمام طبقہ جات کو ریلیف پیکج دئیے جارہے ہیں جس کے لئے حکو مت پنجاب نے کثیر رقم جاری کردی ہے۔

خاور علی شاہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -