کرونا سے جاں بحق شہری کی ای بلاک قبرستان میں تدفین
ملتان (سپیشل رپورٹر) کروناوائرس میں جاں بحق ہونے والے تغلق ٹاؤن کے رہائشی عطااللہ ولد دین محمد کو یکم اپریل کو حالت بگڑنے پر نشتر ہسپتال لایا گیا تھا جو بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب چل بسا مرحوم کی نماز جنازہ گزشتہ روز جامعہ مسجد فاروقیہ ممتاز آباد میں ادا کی گئی جس کے بعد تدفین نیوملتان ای بلاک کے قبرستان میں کی گئی نماز جنازہ اور تدفین کے موقع پر سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے جبکہ تدفین میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے تدفین سکواڈ ریسکیو(بقیہ نمبر35صفحہ6پر)
1122کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر مقامی پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے تھے۔جبکہ میٹرو پولیٹن تدفین سکواڈ کے انچارج منیر احمد نے کہا ہے کہ شہرمیں کرونا وائرس سے ممکنہ ہلاکتوں کے پیش نظر میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے باحفاظت تدفین کیلئے 100حفاظتی لباس،شاپر رول،10تابوت اور سپرے مشینوں کی خریدار ی شروع کردی ہے۔انھوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے ممکنہ ہلاکت کے پیش نظر پنجاب حکومت کی جانب سے ایس او پیز جاری کردیئے گئے ہیں جن پر سختی سے عملدرآمد کو یقنی بنایا جائے گا جبکہ تدفین کے اخراجات میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے کئے جائیں گے۔
تدفین