راجن پور‘ دبئی پلٹ شخص میں کرونا وائرس کی اطلاع پر انتظامیہ کی دوڑیں
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پورکے علاقہ بنگلہ دھینگن کی بستی طور میں دوبئی پلٹ ساجد حسین نامی شخص میں وائرس سے متشابہہ علامات ظاہر، پولیس،محکمہ صحت کی دوڑیں لگ گئیں، گھر کے دیگر پانچ افراد کے ٹیسٹ لے لئے گئے پوری بستی طور کوقرنطینہ سنٹر میں تبدیل کردیا گیا ہے محکمہ صحت راجن پور نے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال کے ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم کی ڈیوٹیاں لگادیں، ڈیوٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا تفصیلات کے مطابق بنگلہ دھینگن کی بستی طور کا(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)
رہائشی ساجد حسین حال ہی میں دوبئی سے واپس گھر پہنچا جہاں آج اس میں کوروناوائرس سے متشابہہ علامات ظاہر ہوئیں جس پر محکمہ صحت اور انتظا می آفیسران نے بستی پہنچ کر پوری بستی کوقرنطینہ سنٹر میں تبدیل کرکے ڈسٹر کٹ ہسپتال کے ڈاکٹرز ڈاکٹرراحیل،ڈاکٹرذیشان عزیز،ڈاکٹراویس،سرفرازحیدر کلینکل فزیالوجسٹ،سمیرا خالد،محمدذیشان کوتعینات کئے جانے کانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
دوڑیں