”پاکستان“کی خبر پر ایکشن‘ یوٹیلٹی سٹورز پر پولیس تعینات
ملتان (نیوز رپورٹر) شہر بھر میں واقع یوٹیلٹی سٹورز پر صارفین کی دھکم پیل بارے پاکستان کی خبر پر پولیس نے ایکشن لے لیا اور تمام یوٹیلٹی سٹورز پر صارفین میں نظم و ضبط رکھنے کے لیئے پولیس کے جوان تعینات کردیئے ہیں تفصیل کے مطابق حکومت کی جانب کورونا وائرس سے بچاو کے لیئے اٹھائے گئے حفاظتی اقدامات اور آگاہی مہم کے باوجود شہریوں کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے خورونوش و ضروریہ کی خریداری میں دھکم پیل نہ صرف حکومت کی کورونا(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)
مخالف کاوشوں کے زائل ہونے کا سبب بن رہی تھی بلکہ شہریوں کی اشیائے خورونوش کے حصول میں جلد بازی پر مبنی روش خود ان کے سمیت ان کے خاندانوں کے لیئے بھی خطرناک نتائج کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی تھی جس بارے یوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ کی جانب سے بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا اور پولیس حکام کو متعدد بار تحریری طور پر بتایا گیا تھا تاہم روزنامہ پاکستان کی نشاندہی پر پولیس حکام نے شہر بھر کے تمام یوٹیلٹی سٹورز پر پولیس کے جوان تعینات کردیئے ہیں۔
پولیس تعینات